Bahar-e-Durood O Salam

Durood O Salam

You Can Download The Beautiful Islamic  Wallpapers , Durood O Salam pic , Islamic Knowledge ,Articles , Islamic GIFs ,Islamic calligraphy, 3D graphics We Have Prepared For You For Free, We have a lot of different topics, see more.


Durood O Salam

animated islamic


Innal Laaha Wa Malaaikatahu Yu Salluna Alan Nabi Yaa Ayyuhal Lazeena Aamanu Sallu Alaihe Wa Sallimu Taslimah

اِنَّ اللّٰهَ  وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيماً
Innal Laaha Wa Malaaikatahu Yu Salluna Alan Nabi Yaa Ayyuhal Lazeena Aamanu Sallu Alaihe Wa Sallimu Taslimah.
بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اُس غیب بتانے والے( نبی) پر اے ایمان والو اُن پر درود اور خوب سلام بھیجو
Undoubtedly, Allah and His angels send blessings on the prophet the Communicator of unseen news, O you who believe! Send upon him blessings and salute him fully well in abundance.
Surah Al Ahzab -33, Aayat 56

             عاشِقِ دُرُود و سلام کا مقام
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو بکر شبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ الولی ایک روز بغد ادِمعلّٰی کے جَیِّد عالِم حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر بن مجاہد علیہ رَحمۃُ اللّٰہ الْواحِد کے پاس تشریف لائے، انہوں نے فوراً کھڑے ہو کر اُن کو گلے لگا لیا اور پیشانی چوم کر بڑی تعظیم کے ساتھ اپنے پاس بٹھایا۔ حاضرین نے عرض کیا:یا سیِّدی! آپ اور اہلِ بغداد آج تک اِ نہیں دیوانہ کہتے رہے ہیں مگر آج ان کی اِس قَدَر تعظیم کیوں ؟ جواب دیا: میں نے یوں ہی ایسا نہیں کیا،اَلْحَمْدُللّٰہ آج رات میں نے خواب میں یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ حضرتِ سیِّدُ نا ابو بکر شبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ الولی بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے تو سرکار ِدو عالم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کھڑے ہوکر ان کو سینے سے لگا لیا اور پیشانی کو بوسہ دے کر اپنے پہلو میں بٹھا لیا۔ میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! شبلی پر اِس قَدَر شفقت کی وجہ؟ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے (غیب کی خبر دیتے ہوئے) فرمایا کہ یہ ہر نَماز کے بعد یہ آیت پڑھتا ہے
 لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوۡلٌ مِّنْ اَنۡفُسِکُمْ عَزِیۡزٌ عَلَی
مَاعَنِتُّمْ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ
 (پ۱۱، التوبہ: ۱۲۸)
 اور اس کے بعد مجھ پر دُرُود پڑھتا ہے۔



Durood O Salam    Benefits of reciting la ilaha illallah

اللہ عزوجل نے اپنے حبیب محمد ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم ) کے نام سےمحبت کرنےوالے کےدو سو برس کے گناہ معاف کردیے

  اللّٰہ عزوجل نے اپنے حبیب محمد ( صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ  وآلہ  وسلم ) کے نام سےمحبت کرنےوالے کےدو سو برس کے گناہ معاف کردیے 


اسرائیلیات میں مروی ہے کہ ایک آدمی دو سو برس تک اللّٰہ تعالٰی کی نافرمانی میں مبتلا رہا اور اس زمانہ میں اللّٰہ تعالٰی کی نافرمانی و سرکشی میں بڑھ بڑھ کر جُرأت و دیدہ دلیری دکھاتا رہا ـ جب وہ مرگیا تو بنی اسرائیل نےاس کی ٹانگ پکڑی اور اسے گھسیٹ کر ایک کوڑی کے ڈھیر پر ڈال دیا ـ اللّٰہ تعالٰی نے حضرت موسٰی علیہ السلام کو وحی فرمائی :’’ اس کو غسل دے کر کفن پہناؤ اور تمام بنی اسرائیل ( سب کو لے کر ) اس کا جنازہ پڑھو‘‘حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایسے ہی کیا ـ اس بات پر بنی اسرائیل کو تعجب ہُوا اور لوگوں نے کہا : کہ بنی اسرائیل میں اس سے بڑھ کر کوئی سرکش اور نافرمان نہ تھا ‘ حضرت موسٰی علیہ السلام نے فرمایا : میں جانتا ہُوں مگر اللّٰہ تعالٰی نے مجھے اس بات کا حکم دیا ہے ـ انہوں نے کہا : اپنے رب عزوجل سےہمارے لئے معلوم کریں ـ حضرت موسٰی علیہ السلام نے پروردگار عزوجل سے التجا کی ‘ اور کہا : اے پروردگار تو جانتا ہے جو یہ کہہ رہے ہیں ـ اللّٰہ تعالٰی نے وحی فرمائی : انہوں نے سچ کہا کہ اس نے دو سو سال تک میری نافرمانی کی مگر ایک روز اس نے تورات کو کھول کر اس میں میرے حبیب محمد ( صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم ) کا نام لکھا دیکھا تو اس کو بوسہ دیا اور دونوں آنکھوں پر رکھا ـ میں نے اس کے اس کام کی قدر  کی اور دو سو برس کے گناھ معاف کردیے   ـ
    ( قوت القلوب جلد دوم شہادتِ رسالت کے فرائِض ص ۲۹۹)


Durood

دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے560 قبروں سے عذاب اُٹھ گیا

 حضرتِ عَلَّامہ ابو عبداللّٰہ محمد بن احمد مالِکی قُرطُبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ القَوِی نَقْل کرتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ القَوِی کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہو کر ایک عورت نے عَرض  کی : میری جوان بیٹی فوت ہوگئی ہے، کوئی طریقہ ارشاد ہو کہ میں اس خواب میں دیکھ لوں۔آپ  رَحْمَۃُاللّٰہ تعالٰی علیہ
نے اُسے عمل بتا دیا ۔اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب میں تو دیکھا، مگر اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر تارکَول (یعنی ڈامَر) کا لباس، گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بَیڑیاں ہیں!یہ ہَیبتناک منظر دیکھ کر وہ عورت کانپ اُٹھی! اُس نے دوسرے دن یہ خواب حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ القَوِی کو سنایا ، سن کرآپ رَحْمَۃُاللّٰہ تعالٰی علیہ بَہُت مغموم ہوئے ۔کچھ عرصے بعد حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ القَوِی نے خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا، جو جنّت میں ایک تَخت پر اپنے سر پر تاج سجائے بیٹھی ہے۔ آپ رَحْمَۃُاللّٰہ تعالٰی علیہ کو دیکھ کر وہ کہنے لگی:’’میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں ، جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔ ‘‘آپ رَحْمَۃُاللّٰہ تعالٰی علیہ نے فرمایا:اُس کے بَقَول تو تُو عذاب میں تھی، آخِر یہ انقِلاب کس طرح آیا؟ مرحومہ بولی: قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور اس نے مصطَفٰے جانِ رَحمت ،شمعِ بزمِ ہدایت،نَوشَۂ بزمِ جنَّت،مَنبع جُود و سخاوت ، سراپا فضل و رَحمت صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجا، اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَل نے ہم پانچ سو ساٹھ قَبْر والوں سے عذاب اُٹھالیا
(ماخوذ التذکرۃ فی احوال الموتٰی واُمور الآخرۃ ج۱ص۷۴)




   اَللّٰھْمَّ مَغْفِرَتِكَ أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوبِي وَرَحْمَتَكَ أَرْجَى عِنْدِي مِنْ عَمَلِي

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ
صلی اللہُ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم 


 

 بِسـمِ اللهِ الذي لا يَضُـرُّ مَعَ اسمِـهِ شَيءٌ في الأرْضِ
                                 وَلا في السّمـاءِ وَهـوَ السّمـيعُ العَلـيم