Bahar-e-Durood O Salam: Durood e Tunjeena

Durood e Tunjeena


Benefits of reciting durood tunjina

  

Benefits of rciting durood tunjina


DUROOD-E-TUNAJJINA
Bismi-Allahi ar-Rahmani ar-Raheem
 ALLAHUMMA SALLI ALA SAYYIDINA WA MAULANA MUHAMMADIW WA ALA AALI SAYYIDINA WA MAULANA MUHAMMADIN SALAATAN TUNAJJINA BIHA MIN JAMI'IL AHWAALI WAL'AFAATI WA TAQDILANA BIHA MIN JAMI'IL HAAJAATI WATU TAHIRUNA BIHA MIN JAMI'IS SAYYI AATI WATAR FA'UNA BI HAA A'LAD DARAJAATI WATU BAL LIGHUNA BIHA AQSAL GHAAYAATI MIN JAMI'IL KHAIRAATI FIL HAYAATI WABA'DAL MAMAATI INNAKA ALA KULLI SHAY IN QADEER. 

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَللّٰھْمَّ صَلِ ّعَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلاَنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ سَيِّدِنَا وَمَوْلاَنَا مُحَمَّدٍ صَلاَةً تُنْجِينَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ الأَهْوَالِ وَالاٰفَاتِ وَتَقْضِي لَنَا بِهَا جَمِيعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَهِّرْنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ السَّيِّئاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا عِنْدَكَ أَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الْغَايَاتِ مِنْ جَمِيعِ الْخَيْرَاتِ فِي الْحَيَاةِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ إِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ


درود تنجینا کا ورد کرنے سےہر مشکل ٹل جاتی ہے
  ہر مشکل کے لیےاکثیرہے  بلاشبہ    یہ درود شریف قبولیت  کے لیے  تیز رفتار  بجلی  سے  زیادہ  اکثیر  اعظم ہے
 اور بہت بڑا     تریاق ہے   اور  اگر کسی بیما ر کو ۴۰ مرتبہ   روزانہ پانی پہ  دم کرکے پلایا  جائے تو اللّٰہ تعالٰی    جلدصحت  عطا فرمائےگا
اس درود پاک کو جو شخص نہایت خضوع و خشوع سے قبلہ روہو ہوکر ہر روز تین سو مرتبہ بارگاہِ رسالتِ مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم میں بھیجے گا اللّٰہ جل شانہ اپنے فضل و کرم سے اس کی سخت سے سخت مشکل بھی حل فرمادے گا
اس درودپاک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جو شخص بیماری کی حالت میں ڈاکٹروں طبیبوں سے علاج کروا کر کے تنگ آگیا ہو اور مایوس ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ اس درودِ پاک کی کثرت کرے اللّٰہ تعالٰی بہتری فرمائیں گے
جو شخص اس درود پاک کو صبح و شام دس دس با ر بھیجے گا تو اللّٰہ تعالٰی اس سے راضی ہو جائے گا اس کے غم مٹ جائیں گے اللّٰہ تعالٰی اسے برائیوں سے محفوظ رکھے گا اس درود پاک کے پڑھنے سے بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گا
یہ عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے جس نےآدھی رات کو دنیاوی اُخروی حاجت کے لئے ایک ھزار با ر پڑھا اللّٰہ تعالٰی اس کی حاجت پوری کردیتا ہے کیونکہ یہ درودِ پاک قبولیت میں برق خاطف سے زیادہ سریع ہے اکسیر اعظم ہے
اگر کوئی حاجت آن پڑے تو درود تنجینا دن میں ھزار مرتبہ بھیجیں یا کم سے کم تین سو مرتبہ ضرور بھیجیں اللّٰہ تعالٰی خصوصی فضل فرمائیں گے اور خطرات و آفات آپ سے پہلو بچا کر نکل جائیں گے حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ کو یہ درود پاک بہت پسند تھا آپ کا فرمان ہے کہ اپنے مقاصد اور مطالب میں جلدی کامیابی حاصل کرنے کیلئے اس درود پا کی کثرت کریں یا کم سے کم صبح و شام گیارہ مرتبہ ضرور حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم پر بھیجیں
جو شخص درود تنجینا کو با وضو سوتے وقت ایک ھزار مرتبہ پڑھے اور سوجائے ان شاءاللّٰہ چالیس روز کے دوران ہی دیدارِ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم ہوگا
اور پریشانی اور خطرات اور مصائب کے وقت روزنہ ستر مرتبہ پڑھیں نجات دہندہ ہےوہ خطرہ اور مصیبت دور ہوجائےگی ہر تکلیف کے وقت زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے تریاق کا حکم رکھتا ہے
جو شخص طاعون کے دنوں میں کثرت سے پڑھے گا اس سے محفوظ ہوگا
جو شخص بحری جہاز پر سوار کثرت سے پڑھے گا غرق ہونے سے بچ جائے گا
اور جو اسے پانچ سو بار پڑھے گا جیسا وہ چا ہتا ہے ان شاءاللّٰہ نفع حاصل کریگا
ہر قسم کی مشکلات کیلئے عشاء کی نماز کے بعد درود تنجینا کو سو بار پڑھنے سے کبھی بھی کوئی ضرورت دینی دنیاوی رکی  نہیں رہے گی
اگر حاجت دینی ہو تو بعد نماز عشاء دو رکعت نماز نفل کے بعد قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر درود تنجینا پڑھے
اگر حاجت دنیوی حصول دولت رزق یا ادائے قرض حصولِ ملازمت یا ترقی ملازمت کیلئے ہو تو جنوب کی طرف منہ کرکے کھڑا ہوکر درود تنجینا کو پڑھے
دشمن کو مغلوب کرنے یا مقدمہ سے بری ہونے محبت و تسخیر کے لئے پڑھے تو شمال کی طرف منہ کر کے درود تنجینا پڑھے عام طریقہ یہ ہے کہ پہلے روز دس کی تعداد سے شروع کرے اور ہر روز اس کی تعداد دس کے حساب سے بڑھاتا جائے  یہاں تک کہ مطلوبہ حاجت پوری ہوجائے دورانِ ورد تصور رکھیں کے میں اس درود شریف کے فیوض و برکات کی بارش میں نہا رہا ہوں اور مستفید ہو رہا ہوں پہر نظارہ الہی دیکھیں
ھر مُشکل کا ہل درود تنجینا
درود تنجینا کا ورد کرنے سے ہر مُشکل ٹل جاتی ہے یہ درود نجات ہے حضرت شیخ موسیٰ رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک قافلے کے ساتھ بحری جہاز میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک جہاز طوفان کی زد میں آگیا اور یہ طوفان اتنا شدید تھا کہ شاید ہی کوئی ایسے طوفان سے بچا ہو اور جھاز طوفان کی وجہ سے ہلنے لگا ہر کوئی پریشان ہوگیا جھاز والے بھی نا اُمید ہوگئے اسی اثناء میں میری آنکھ لگ گئی آنکھ کیا لگی میری قسمت جاگ اٹھی سرورِ کونین حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لے آئے زیارت اور دیدار سے مشرف فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ اے میرے امتی پریشان نہ ہو اور جھاز میں سوار لوگوں سے کہو کہ ایک ھزار مرتبہ درود تنجینا پڑھیں اسکے بعد میری آنکھ کھل گئی میں نے لوگوں سے کہا فکر کی کوئی بات نہیں سب درود تنجینا پڑھیں ابھی ھم نے تین سو ۳۰۰ بارہی درود تنجینا پڑھا تھا کہ طوفان تھم گیا اور تھوڑی دیر سمندر کی سطح اپنے معمول پر آگئی اور اس درودِ پک کی بدولت ھم بخیر و عافیت اپنی منزلِ مقصود پر پنچ گئے