Benefits & blessings of zikr Allah in urdu
اللّٰہ کے ذکر کی فضیلت
اَلَّابِذِکُرِاللہِ تَطمَِٔنُ القُلُوب
ترجمہ سن لو اللّٰہ کی یاد ہی میں دِلوں کا چین ہے
اللّٰہ عزوجل بھی ذکر کرنے والوں کا ذکر کرتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا اللّٰہ تبارک و تعالٰی ارشاد فرماتا ہے
میں اپنے بندہ کے گمان کے ساتھ ہوں ( جیسا ) وہ میرے متعلق گمان رکھتا ہے میں ویسا ہی ہوتا ہوں اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے اگر وہ مجھے اپنے دل میں تنہائی میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں بھی اپنی تنہائی میں اسے یاد کرتا ہوں اگر وہ کسی مجمع میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں بھی اس کے مجمع سے بہتر مجمع میں (فرشتوں کے مجمع میں ) اس کا ذکر کرتا ہوں
( بُخاری )
ایک حدیث میں آیا ہے
کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتلاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر ہے اور تمہارے مالک پروردگار کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہارے درجات کو سب سے زیادہ بلند کرنیوالا ہے اور سونے چاندی کو (اللّٰہ کی راہ میں ) خرچ کرنے سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن سے (میدان جھاد میں ) مقابلہ کرو اور پھر تم ان کی گردنیں کاٹو اور وہ تمہاری گردنیں کاٹیں ( صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے عرض کیا ) کیوں نہیں یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ضرور بتلائیے آپ نے ارشاد فرمایا وہ عمل اللّٰہ کا ذکر ہے
حدیث میں آیا ہے
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
کوئی صدقہ ( عملِ خیر ) اللّٰہ کے ذکر سے افضل نہیں ہے
حدیث میں آیا ہے کہ
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بتلایا کہ اللّٰہ تعالٰی کے کچھ فرشتے ( اس پر مامور ) ہیں کہ راستوں میں گھوم پھر کر اللّٰہ کا ذکر کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں پس جب وہ کسی جماعت کو اللّٰہ جل شانہ کا ذکر کرتے ہوئے پاتے ہیں تو آپس میں ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں کہ آؤ اپنے مقصود ( ذکر اللّٰہ ) کی طرف آجاؤ تو سب فرشتے ملکر آسمانِ دنیا تک اِن ذکر کرنے والوں کو اپنے بازؤں کے سایہ میں لے لیتے ہیں
حدیث میں آیا ہے کہ
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
اُس شخص کی مثال جو اپنے پروردگار کا ذکر کرتا ہے اور اُس کی جو اپنے پروردگار کا ذکر نہیں کرتا زندہ اور مردے کی سی مثال ہے
حدیث میں آیا ہے کہ
اگر ایک آدمی کی گود میں درھم (روپے بھرے ) ہوں اور وہ ان کو (برابر ) تقسیم کر رہا ہو اور دوسرا آدمی برابر اللّٰہ کا ذکر کر رہا ہو تو اللّٰہ کا ذکر کرنے والا اُس ( درھم تقسیم کرنیوالے ) سے افضل و اعلٰی ہوگا
حدیث میں آیا ہے کہ
( ذکر اللّٰہ سے)
غافل لوگوں ( کے ماحول ) میں اللّٰہ کا ذکر کرنے والا
اُس مجاہد کی مانند ہے جو ( میدانِ جنگ سے ) بھاگنے والوں ( کی جماعت ) میں ثابت قدم رہا
حدیث میں آیا ہے کہ
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
خدا کی قسم دنیا میں کچھ لوگ نرم وگداز بستروں پر لیٹ کر بھی ( سونے کے بجائے ) اللّٰہ تعالٰی کا ذکر کیا کرتے ہیں انھیں اللّٰہ تعالٰی جنت کے اعلٰی درجات میں داخل فرمائے گا
حدیث میں آیا ہے کہ
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
کہ بیشک وہ لوگ جن کی زبانیں ہمیشہ اللّٰہ تعالٰی کے ذکر سے ترو تازہ ) رہتی ہیں وہ ہنستے ہوئے جنت میں جائیں گے
ذکر اللّٰہ کیلئے کوئی مقام مخصوص نہیں حضرت حسن بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللّٰہ عزوجل نے اپنے قول فاذکرنی اذکرکم تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا اسے ھم پر آسانی کردی ہے کہ ذکر اللّٰہ کے لئے کوئی جگہ مخصوص نہیں فرمائی اگر اللّٰہ عزوجل ہمارے لئے ذکر کے لئے کوئی جگہ مخصوص فرمادیتا تو ہمیں وہاں جانا واجب ہوجاتا خواہ وہ مقام ایک صدی کی مسافت پر ہوتا جیسا کہ حج کے لئے لوگوں کو کعبہ میں بُلایا ہے پس اُس کا شکر اور احسان ہے
غافل کی روح دنیا سے پیاسی جاتی ہے
حضرت سیدنا داؤد طائی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ
ذاکرین کی ارواح کے سوا باقی تمام روحیں دنیا سے پیاسی نکلتی ہیں
ہر نیک کام سےقبل حمد و دُرُود باعثِ برکت ہے
سرکا رِ مدینہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس نیک کام سے پہلے اللّٰہ تعالٰی کی حمد اور مجھ پر دُرُود نہ پڑھا گیا اس میں برکت نہیں ہوتی ( طبرانی معجم صغیر )
حضرت داؤد علیہ السلام اور سرخ کیڑا
حضرت سیدنا داؤد علٰی نبینا وعلیہ الصلٰوۃ والسلام اپنے حجرے میں بیٹھے زبور شریف پڑھ رہے تھے دیکھا کہ مٹی میں سے ایک سُرخ کیڑا نِکلا ہے انہوں نے اپنے دل میں کہا کہ اِس کیڑے کو اللّٰہ عزوجل نے کس بات کے لئے بنایا ہے اللّٰہ عزوجل نے کیڑے کو حکم دیا اور وہ بول اُٹھا اور کہا اے اللّٰہ ( عزوجل ) کے نبی میرا دن ایسا ہے کہ اللّٰہ عزوجل نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی کہ ہر روز ایک ھزار بار یہ پڑھا کروں
سُبحَانَ اللّٰہ وَالحَمدُلِلہِ وَلَااِلَہَ اِلََّا اللّٰہ وَ اللّٰہ اَکبَر
اور میری ہر شب اِس طرح گزرتی ہے کہ رات کو میرے اندر اللّٰہ عزوجل نے یہ بات ڈال دی کہ ہر رات کو ایک ھزار بار یہ دُرُود شریف پڑھوں
اَللّٰھُم صَلِ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِیِ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَاَصحَابِہٖ وَسَلِم
اب آپ کیا فرمانا چاہتے ہیں تاکہ میں آپ سے استفادہ کروں حضرت داؤد علیہ السلام اس کیڑے کو حقیر جاننے پر شرمندہ ہوگئے اور اللّٰہ عزوجل سے ڈر کر توبہ کی اور اُسی پر بھروسہ کیا
( مُکاشفتہ القلوب )
ہر زندہ چیز اللّٰہ عزوجل کی تسبیح کرتی ہے
حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا ہر زندہ چیز اللّٰہ عزوجل کی تسبیح کرتی ہے اور ہر چیز کی تسبیح اُس کےحسبِ حیثیت ہے مُفسرین نے کہا ہے کہ دروازہ کھولنے کی آواز اور چھت کا چٹخنا یہ بھی تسبیح کرتا ہے اور اِن سب کی تسبیح سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہٖ ہے
ہر دم اللّٰہ اللّٰہ
حضرت عبداللّٰہ بن بُسر رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں عرض کی یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اسلام کے احکام میرے بہت زیادہ ہیں مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اپنے اُوپر لازم کرلوں سرکار صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا تیری زبان ہمیشہ ذکرِ خداوندی عزوجل سے تر رہا کرے
( ترمذی)
حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ
جنت میں جانے کے بعد کوئی اہلِ جنت کو دنیا کی کسی چیز کا بھی افسوس نہیں ہوگا سوائے اُس گھڑی کے جو دنیا میں اللّٰہ کے ذکر کے بغیر گزر گئی ( طبرانیحلقہ ذکر والوں کی بخشش ہوجاتی ہے سرکار ِ مدینہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے کہ
جو لوگ اللّٰہ عزوجل کے ذکر کے لئے جمع ہوئے ہو اور ان کا مقصد صرف اللّٰہ عزوجل ہی کی رضا ہوتو آسمان سے ایک فرشتہ ندا کرتا ہے تم لوگ بخش دیئے گئے اور تمہای برائیاں نیکیوں سے بدل دی گئیں
( طبرانی )
روپے تقسم کرنے سے ذکر افضل ہے
اگر کسی کے پاس بہت سارے درھم ( پیسےروپے ) ہوں اور وہ ان کو تقسیم کر رہا ہو اور دوسرا شخص ذکر اللّٰہ عزوجل میں مشغول ہو تو ذکر کرنے والا افضل ہے ( طبرانی )
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا
اللّٰہ عزوجل کا اس قدر ذکر کیا کرو کہ لوگ تمیں دیوانہ کہنے لگیں
وَاذکُرُوا اللّٰہ کَثِیرََا لَّعَلُّکُم تُفلِحُون
ترجمہ اور اللّٰہ کو بہت یاد کرو اس اُمید پر کہ فلاح پاؤ
اے ایمان والو ! اللّٰہ کو بہت یاد کرو
اور اللّٰہ بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللّٰہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ(۸)
اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو
ر ہیں
اللّٰہ کو بہت یاد کرو اس اُمید پر کہ فلاح پاؤ
اللّٰہ کا ذکر زبانی تسبیح سے کریں‘ سانس سے کریں ‘دل کی دھڑکن میں کریں ‘تصور سے کریں جیسابھی ہو سکے اللّٰہ کو یاد کریں
تصورِ اسم اللّٰہ ذات نقش