Benefits Of Reciting Durood Fatih
DUROOD-E-FATH
Bismi-Allahi ar-Rahmani ar-Raheem
ALLAHUMMA SALLI WASALLIM WABARIK ALA SAYYIDINA MUHAMMADINIL FAATIHI LIMA UGHLIQA WAL KHAATIMI LIMA SABAKA WAN NAASIRIL HAQQA BIL HAQQI WAL HAADI ILA SIRAATIKAL MUSTAQEEMI SALLAL LAAHU ALAIHI WA ALA AALI WA ASHABIHI HAQQA QADRIHI MIQDAARIHIL AZEEM.
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَللّٰھُمَّ صَلِ وَسَلِمْ وَبَاركْ عَلٰی سَیِدِنَا مُحَمَّدِ نِ الْفَاتِحِ لِمَآ اُغْلِقَ وَالْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ وَالنَّاصِرِ الْحَقَّ بِالْحَقِ وَالْھَادِیْ اِلٰی صِرَاطِكَ الْمُسْتَقِیْمِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ حَقَّ قَدْرِہٖ وَمِقْدَارِہِ الْعَظِیْم
Salatul Fatih Benefits
درود فاتح
یہ درودِ پاک فضائل کے لحاظ سے بہت بلند درجہ رکھتا ہے
اس درودِ پاک کے ذریعہ فقر معرفت کے منازل طے ہوتے ہیں اسں کی بہت تعریف اور فضائل بیان کیے جاتے ہیں اس کے فوائد بے حساب اور دائرہ قیاس سے باہر ہیں اس کا ثواب اِس قدر ہے کہ اگر ایک لاکھ امت ہو اور ہر امت میں ایک لاکھ قبیلہ ہو اور ہر قبیلہ میں ایک لاکھ آدمی ہو اور ہر آدمی ایک لاکھ سال تک زندہ رہے اور ان میں سے ہر آدمی روزانہ ایک لاکھ مرتبہ اس درود شریف کے علاوہ کوئی اور درود پڑھے اور اُس کے تمام سالوں کے پڑھے ہوئے درود شریف کا ثواب جمع کیا جائے تو اس درود شریف کے ایک مرتبہ پڑھنے کے برابر ہوگا اِس درودشریف کا ورد راہِ سلوک میں کامیابی کا ضامن ہے
درود فاتح ایسا درود شریف ہے جس سے ہر بند چیز کھل جاتی ہے اور ہر کام میں فتح حاصل ہوتی ہے اسی لیے اسے درودِ فاتح کہا جاتا ہے
مولانا ابو المقارب شیخ شمس الدین بن ابو الحسن ابو بکری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے معمول میں تھا اور ان کے طریقہ میں تھا اس درودِ پاک کی بدولت اللہ تعالٰی نے آپ کو صدیق کا درجہ عطا فرمایا اللہ تعالٰی کی معرفت کے درجے طے ہوئے اور اسی درود کی بدولت آپ کو مقامِ صدیقیت حاصل ہوا بعض بزرگ فرماتے ہیں اس درود شریف کا ایک مرتبہ پڑھنا دس۱۰ ھزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ثواب ملے گا کچھ اولیأ اللہ فرماتے ہیں کہ اِس درود شریف کا ایک مرتبہ پڑھنا چار ھزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کا برابر ثواب ملے گا اور یہ عین ممکن ہے
حضرت ابوالمقارب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس درود شریف کو جو شخص ۴۰ دن پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے جتنے گناہ ہیں سب بخش دے گا
شیخ المشائخ حضرت محمد بکری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صدقِ دل سے اس درود شریف کا زندگی میں صرف ایک مرتبہ پڑھنا بھی آخرت میں دوزخ کی آگ سے نجات دلا سکتا ہےحضرت سید احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف حضرت سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو بہت پسند تھا اور ان کے یہ خاص اوراد میں شامل تھا یہ ایک آبِ حیات ہے بہت سارے بزرگوں نے اس درود ِ پاک کی تعریف کی ہے وہ اس کو پڑھ کر کمال کی حد کو پہنچے یہ
ایک خاص الخا ص عجائبات اور خاص رازوں میں سے ہے اس کے پڑھنے سے نور کے پردے کھلتے ہیں اور ایسا نور پیدا ہوتا ہے جس کی قدردانی اللہ تعالٰی کے سوا کوئی بھی نہیں کر سکتا اسے سو مرتبہ روزانہ پڑھنا چاہیے
حضرت شیخ یوسف بن اسمٰعیل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف کرامات کا موتی ہے حضرت محمد الکبری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں درودِ فاتح ایک ایسا عجیب درود شریف ہیں جس کو میں نے ایک برس پڑھا تو حج کو گیا اور سرورِ کائنات آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ پاک کی حاضری نصیب ہوئی اور جب میں روضہ پاک کے بیچ والے حصے میں بیٹھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور حضور سرورِ کونین نے شفاعت کا وعدہ فرمایا اور فرمایا کہ اللہ تعالٰی تم کو اس درود شریف کے باعث برکت دے اور تمہاری اولاد کو برکت دے