Bahar-e-Durood O Salam: Subhanallah Alhamdulillah Lailaha illallah Allahu akbar

Subhanallah Alhamdulillah Lailaha illallah Allahu akbar

Subhan Allah

Alhamdulillah

Lailaha illallah

Allahu akbar


Subhanallah

Alhamdulillah

Lailaha illallah

Allahu akbar

Subhanallah  Alhamdulillah  Lailaha illallah  Allahu akbar  

सुब्हान-अल्लाहि वा अल्हम्दुलिल्लाह व ला इलाहा इल्लल्लाहु वल्लाहु अकबर
سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله أكبر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ کے پاس آئیں ایک خادم مانگنے کو اور شکایت کی کہ مجھ کو بہت کام کرنا پڑتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: میرے پاس تو خادم نہیں ہے البتہ میں تجھ کو وہ چیز بتاتا ہوں جو خادم سے بہتر ہے تینتیس بار سبحان اللہ کہہ اور تینتیس بار 
الحمد اللہ اور چونتیس بار اللہ اکبر جب تو سونے لگے۔


اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چارکلمات ہیں:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ" اورتم(ذکر کرتے ہوئے) ان میں سے جس کلمے کو پہلے کہو،کوئی حرج نہیں۔


سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
دو عمل ایسے ہیں اگر کوئی مسلمان بندہ ان کی پابندی کر لے ، تو جنت میں داخل ہو گا اور وہ بہت آسان ہیں مگر ان پر عمل کرنے والے بہت کم ہیں ۔ ( ایک یہ ہے کہ ) ہر نماز کے بعد دس بار «سبحان الله» دس بار «الحمد الله» اور دس بار «الله اكبر» کہے تو زبان کی ادائیگی کے اعتبار سے ایک سو پچاس بار ہے ( مجموعی طور پر پانچوں نمازوں کے بعد ) اور ترازو میں ایک ہزار پانچ سو ہوں گے اور جب سونے لگے تو چونتیس بار «الله اكبر» تینتیس بار «الحمد الله» اور تینتیس بار «سبحان الله» کہے ۔ زبانی طور پر تو یہ ایک سو بار ہے مگر میزان میں یہ تسبیحات ایک ہزار ہوں گی ۔