Black Magic Solution
کالے جادو سے نجات کےلئے
جس پر کالے جادو کا وار ہوگیا ہو اور اس کی وجہ سے بیمار یا پریشان ِ حال رہتا ہو تو اس کے لیے باریک کاغذ پر باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر آیت الکرسی زعفران و عرقِ گلاب سے لکھ کر اس پر درودِ غوثیہ ایک سو ۱۰۰ بار پڑھ کر دم کریں اس کو موم جامہ کرکے گلے میں پہنادیں اور روزانہ گیارہ بار درودِ غوثیہ اور آیت الکرسی بعد نمازِ فجر اور بعد نمازِ عشاء پڑھ کر مریض پر دم بھی کردیں ان شاء اللّٰہ عزوجل اکیس روز کے عمل سے مکمل صحت یابی ہو جائے گی اور ان شاءاللّٰہ جادو کرنے والے پر عمل واپس لوٹ جائے گا
جادو سے نجات کا دوسرا عمل
جادو سے نجات کیلئے وضو کرکے اپنے دونوں ہاتھوں پر گیارہ بار درودِ غوثیہ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَللّٰھْمَّ صَلِ ّعَلٰی سَيَّدِناَ وَ مَوْلٰانَا مُحَمَّدٍ مَّعِْدْنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَاٰلِہٖ وَبَارِكْ وَسَلِمْ
پڑھ کر پھونکیں اور ہاتھ اپنے چہرے اور جسم پر پھیرلیں اور اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر یہ کلمات پڑھیں اس عمل کو اکیس دن تک جاری رکھیں
ان شاء اللّٰہ عزوجل جادو سے ہمیشہ کیلئے حفاظت رہے گی
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ بِسمِ اللّٰہِ العَظِیمِ بِسمِ اللّٰہِ رَبِّ العَرشِ العَظِیمِ اَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدرَتِہٖ مِن شَرِ ّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ
جادو سے نجات کا تیسرا عمل
جس کسی پر سحر یا جادو کا اثر ہو تو اس کے اثر کو زائل کرنے کے لیے نئے چاند کی پہلی اتوار کو طلوع ِ آفتاب کا بعد با وضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر کسی سفید کاغذ پر زعفران و عرقِ گلاب سے سے درودِ غوثیہ لکھے اور اس کو پانی کی بوتل میں ڈال کر اور پانی کو مریض کو دن میں کم از کم تین بار پلائے
ان شاء اللّٰہ عزوجل اس عمل کی برکت سے جادو وسحر کا اثر دم توڑ دے گا اور مریض ہمیشہ کے لی صحت یاب ہوجائے گا اور با وضو رہا کریں
جادو سے نجات کاچوتھا عمل
اول اور آخر سات مرتبہ درود شریف سات مرتبہ سورہ فاتحہ سات مرتبہ آیۃ الکرسی بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کے ساتھ سات سات مرتبہ چاروں قل سورہ کافرون سورہ اخلاص سورہ فلق سورہ اور ناس پڑھ کے وہ شخص خود یا کوئی دوسرا شخص اس پہ دم کرتا رہے صبح و شام
جادو کے کاٹ کا طریقہ
مریض کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے رنگ کے دھاگے کے گیارہ تار ناپے جائیں ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کرلیں دھاگے کے سرے پر ایک چھوٹی گرہ لگالیں ایک بار سورہ فلق پوری پڑھ کر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراََ گرہ کو کس دیں یعنی پھونک کو گرہ میں بند کر دیں اسی طرح ہر با سورہ فلق پوری پڑھ کر گیارہ گرہیں لگائیں اس کے بعد اس دھاگے پر پانچ سو بار درودِ خضری پڑھ کر پھونک ماریں پھر اس دھاگے کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں دھاگہ جب جلے گا تو اس میں سے بدبو یا چراند آئے گی جب تک یہ بدبو آئے روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں ان شاء اللّٰہ عزوجل پانچ یا سات دن کے عمل سے بدبو آنا بند ہو جائے گی اور یہ جادو کے کاٹ کی نشانی ہوگی