لا اله الا انت سبحانك اني كنت من الظالمين
( اے اللّٰہ )
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے بے شک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں
حدیث شریف میں آیا ہے کہ
اللّٰہ تعالٰی کا وہ اسم اعظم جس کے ساتھ جو بھی دعا کی جائے اللّٰہ تعالٰی اسکو قبول کرتے ہیں اور اس کے ساتھ جو بھی اللّٰہ سے سے سوال کیا جائے اللّٰہ تعالٰی اسکو پورا کردتے ہیں اِس آیتِ کریمہ میں ہے حصن حصین صفحہ نمبر ۴۱
حدیث شریف میں ہے جو بھی مسلمان آدمی کسی بھی مقصد کے لئے اِس آیتِ کریمہ کو پڑھکر دعا مانگے گا اللّٰہ تعالٰی اُسکی دعا ضرور قبول فرمائینگے
حصن حصین صفحہ نمبر ۱۹۸
بیمار آدمی بیماری کی حالت میں ۴۰ چالیس مرتبہ یہ آیت کریمہ پڑھے
حدیث شریف میں ہے
جس مسلمان نے اپنی بیماری کی حالت میں چالیس مرتبہ مذکورہ بالا آیت پڑھ لی تو اگر اُس بیماری میں وفات پاگیا تو چالیس شہیدوں کا اجر پائیگا اور اگر تندرست ہوگیا تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے
حصن حصین صفحہ نمبر ۲۴۱
حضرت سعد رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں یہ دعا پڑھی تھی لہذا جو بھی مسلمان کس حاجت کے وقت اس دعا کو پڑھ کر دعا کرتا ہے وہ قبول ہوتی ہے
اکسیر اعظم بلکہ اسم اعظم ہے ہر مرض کی دوا ہر مشکل کو حل کرنے والی آیت ہے
اس آیتِ کریمہ کو پڑھنے کی صدہا ترکیبیں بزرگانِ دین سے ثابت ہوئی ہیں ایک لاکھ پچیس ھزار مرتبہ ایک ہی مجلس میں سات یا گیارہ یا اکیس آدمی پاک صاف با وضو رو بقبلہ بیٹھیں دنیا کی کوئی بات نہ کریں نہایت خلوص کے ساتھ اس آیتِ کریمہ کا ختم پورا کریں متواتر تین روز تک ایسا کریں پڑھ کر دعا مانگیں یہ عمل ساری مصیبتوں کے لئے مفید ہے
دو رکعتیں پڑھو ان کے چاروں سجدوں میں ہر سجدے میں چالیس مرتبہ آیتِ کریمہ پڑھو اور دعا مانگیں ان شا ٔ اللّٰہ مصیبت رفع ہوگی یہ عمل نہایت مجرب ہے زیادہ سے زیادہ اس عمل کی مدت سات دن ہے اس عرصہ میں
ان شا ٔ اللّٰہ ضرور کامیابی ہوگی