Benefits Of Reciting Durood e Razaviya
DUROOD-E-RADAWIYYA
Bismi-Allahi ar-Rahmani ar-Raheem
SALLAL LAAHU ALAN NABIYIL UMMIYI WA ALA AALIHI WA SALLAL LAAHU ALAIHI WA SALLAM. SALAATAW WAS SALAAMAN ALAIKA YA SAYEDI YA RASOOLALLAH.
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ
حِیْم
صَلَّی اللہُ عَلَى النَّبِیِ الْاُُمِیِ وَعَلٰی آلِهِ وَصَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ
صَلَّی اللہُ عَلَى النَّبِیِ الْاُُمِیِ وَعَلٰی آلِهِ وَصَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ
صَلٰوۃََ وَّسَلَاماََ عَلَيكَ یَا سَیّدِیِ يَارَسُوْلَ
اللہِ
دین اور دنیا میں ۰۰ا فیصد کامیابی
یہ درود پاک لازوال بھی ہے اور بہت آسان بھی جمع کی نماز کے بعد یا جس وقت بھی آسان لگے جمع کے دن مدینہ شریف کی طرف منہ کر کے ادب سے گھر میں یا مسجد میں ۳۱۳ مرتبہ پڑھے یا کم سے کم ۱۱ ‘ ۲۱ ‘ یا ۳۳ مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے پھر اس درود پاک کا کمال اور فائدہ دیکھے کے کیا رنگ لاتا ہے اس نایاب اور انمول تحفے سے نصیب والے ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں پڑھنے والے کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی یا اس دنیا میں ہی جنت میں ہی اس کو اپنی جگہ دکھائی جائےگی اس درود پاک کو اگر عورتیں بھی اپنے گھروں میں کثرت سے پڑھیں تو بے انتہا برکت اور رحمت ہوگی
۱ اس درودِ پاک کے پڑھنے سے اللہ تعالٰی اپنی رحمت فوراََ نازل فرماتا ہے
۲ اللہ تعالٰی اُس شخص پر دو ھزار سلام بھیجتا ہے
۳ فوراََ پانچ ھزار نیکیاں اس کے اعمال نامہ میں لکھ دی جاتی ہے
۴ اس کے پانچ ھزار گناہ معاف کیے جاتے ہیں
۵ اس شخص کے پانچ ھزار درجات بلند کیے جاتے ہیں
۶ اس شخص کے ماتھے پہ لکھ دیا جاتا ہے یہ منافق نہیں ہے
۷ اس شخص کی پیشانی پہ لکھ دیا جاتا ہے یہ دوزخ کی آگ سے آزاد ہے
۸ اس کو قیامت کے دن شھیدوں کے ساتھ رکھا جائے گا
۹ جب تک درود شریف پڑھنے میں مشغول ہوگا اس وقت تک اللہ کے فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہیں گے
۱۰ اللہ تبارک و تعالٰی اس شخص کی تین سو حاجات پوری فرماتا ہے
۱۱ اس کے دین میں زبردست ترقی ہوگی
۱۲ اس کے اولاد میں اللہ تعالٰی عالیشان برکت اور ھدایت عطا فرمائے گا
۱۳ اس دنیا میں ہی اللہ تعالٰی اس کو اپنا محبوب بندہ بنالے گا
۱۴ ھر شخص کے دل میں اس کے لئے محبت ہوگی
۱۵ اس شخص کا خاتمہ ایمان پہ ہوگا
ً۱۶ قبر میں اور حشر میں پناہ میں رہے گا
۱۷ قیامت کے دن عرش کے سائے میں رہے گا
۱۸ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اس کے لئے واجب ہوگی
۱۹ قیامت کے دن حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے شاہد بنیں گے
۲۰ میزان میں اس کا نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا
۲۱ قیامت کے دن پیاس کی تکلیف سے محفوظ رہے گا
۲۲ حوضِ کوثر پر حاضری نصیب ہوگی
۲۳ پُل صراط سے آسانی کے ساتھ گذر جائے گا
۲۴ قیامت میں اس شخص کے ساتھ نور ہوگا
۲۵ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قر یب تر رہے گا
۲۶ قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ ملانے کا شرف حاصل ہوگا
۲۷ اللہ تعالٰی اُس شخص سے ہمیشہ راضی رہے گا
۲۸ سب سے بڑھ کر یہ کے اللہ تعالٰی کے پانچ ھزار نوری ملائکہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں جاکر یہ عرض کرتے ہیں کے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں بن فلاں نے آپ پر درود اور سلام بھیجا ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں ارشاد فرمائیں گے کے اُس فلاں بن فلاں پر بھی ھماری طرف سے سلام اور اللہ کی
رحمت اور برکت ہو