Bahar-e-Durood O Salam: Durood e Taj

Durood e Taj

Darood Taaj Say Har Hajat Pori Aur Muskhil Asaan
 
 

 DUROOD-E-TAAJ

 Bismi-Allahi ar-Rahmani ar-Raheem
  ALLAHUMMA SALLI ALA SAYYIDINA WA MAULANA MUHAMMADIN SAAHIBIT TAAJI WAL MI'RAAJI WAL BURAAQI WAL ALAM. DAA FI'IL BALAAA'I WAL WABAAA'I WAL QAHTI WAL MARADI WAL ALAM. ISMUHU MAKTUBUN MARFU'UN MASHFU'UN MANQUSHUN FIL LAWHI WAL QALAM.SAYYIDIL ARABI WAL AJAM. JISMUHU MUQADDASUN MU'ATTARUN MUTAHHARUN MUNAWWARUN FIL BAYTI WAL HARAM. SHAMSUD DUHAA BADRIT TUJAA SADRIL ULA NURRIL HUDA KHAFIL WARA MISBAAHIZ ZULAM. JAMILISH SHIYAMI SHAFI'IL UMAM. SAAHIBIL JUDI WAL KARAM. WAL LAAHU AASIMUHU WA JIBREELU KHAADIMUHU WAL BURAAQU MARKABUHU WAL MI'RAAJU SAFARUHU WA SIDRATUL MUNTAHA MAQAAMUHU WA QAABA QAWSAYNI MATLUBUHU WAL MATLUBU MAQSUDUHU WAL MAQSUDU MAWJUDUHU SAYYIDIL MURSALEENA KHA TAMIN NABIYYINA SHAFI'IL MUZ NABINA ANEESIL GHARIBEENA RAHMATIL LIL AALAMEENA RAAHATIL AASHIQEENA MURAADIL MUSHTAAQEENA SHAMSIL AARIFINA SIRAAJIS SAALIQEENA MISBAHIL MUQAR RABINA MUHIBBIL FUQARAAA'I WAL GHURABAAA'I WAL MASAAKINA SAYYIDIS SAQALAINI NABIYYIL HARAMAINI IMAAMAL QIBLATAYNI WASILATINA FID DAARAINI SAAHIBI QABAA QAWSAYNI MAHBOOBI RABBIL MASHRIQAYNI WA RABBIL MAGHRIBAYNI JADDIL HASSANI WAL HUSSAINI MAULANA WA MAULAS SAQALAYNI ABIL QAASIMI MUHAMMADINIBNI ADBILAAHI NURUM MIN NURIL LAAHI YAAA AYYUHAL MUSHTAAQUNA BI NURI JAMAALIHI SALLU ALAIHI WA AALIHI WA ASHABIHI WASALLIMU TASLIMAN.

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
 اَللّٰھ۔ُمَّ صَلِ ّعَلَى سَيِّدِنَا وَ مَو لٰينٓا مُحَمَّدٍ صَِاحِبِ التَّاجِ وَاْلمِعْرَاجِ وَاْلبُرَاقِ وَاْلعَلَمَ دَافِعِ اْلبَلَاءِ وَاْلوَبَاءِ وَالْقَحْطِ وَاْلمَرَضِ وَاْلاَلَمَ اِسْمُهُ مَكْتُوبٌ مَرْفُوعٌ مَشْفُوعٌ مَنْقُوشٌ فِي الَّلوْحِ وَاْلقَلَمِ  سَيِّدِ اْلعَرَبِ وَاْلعَجَمِ  جِسْمُهُ مُقَدَّسٌ مُعَطَّرٌ مُطَهَّرٌمُّنَوَّرٌ فِي اْلبَيْتِ وَاْلحَرَمِ  شَمْسِ الضُّحَى بَدْرِ الدُّجَى صَدْرِ اْلعُلَى نُورِ اْلهُدَى كَهْفِ اْلوَرَى مِصْبَاحِ الظُّلَمِ، جَمِيلِ الشِّيَمِ شَفِيعِ اْلاُمَمِ صَاحِبِ اُْلجُودِ وَالْكَرَِمِ  اَللهُ عَاصِمُهُ  وَجِبْرِيلُ خَادِمُهُ، وَالْبُرَاقُ مَرْكَبُهُ  وَاْلمِعْرَاجُ سَفَرُهُ  وَسِدْرَتُ اْلمُنْتَهَى مَقَامُهُ وَقَابَ قَوْسَيْنِ مَطْلُوبُهُ  وَاْلمَطْلُوبُ مَقْصُودُهُ وَاْلمَقْصُودُ مَوْجُودُهُ  سَيِّدِ اْلمُرْسَلِينَ  خَاتِمِ النَّبِيِّينَ شَفِيعِ اْلمُذْنِبِينَ أَنِيسِ اْلغَرِيبِينَ رَحْمَةٍ لِلْعَالَمِينَ رَاحَةِ اْلعَاشِقِينَ مُرَادِ اْلمُشْتَاقِينَ  شَمْسِ اْلعَارِفِينَ سِرَاجِ السَّالِكِينَ  مِصْبَاحِ اْلمُقَرَّبِينَ مُحِبِّ اْلفُقَرَاءِ وَاْلغُرَبَاءِ وَالْمَسَاكِينِ  سَيِّدِ الثَّقَلَيْنِ نَبِيِّ اْلحَرَمَيْنِ  اِمَامِ اْلقِبْلَتَيْنِ وَسِيلَتِنَا فِي الدَّارَيْنِ  صَاحِبِ قَابَ قَوْسَيْنِِ  مَحْبُوبِ رَبِّ اْلمَشْرِقَيْنِ وَرَبِّاْلمَغْرِبَيْنِ  جَدِّ اْلحَسَنِ وَاْلحُسَيْنِ  مَوْلَانَا وَمَوْلَى الثَّقَلَيْنِ  أَبِي اْلقَاسِمِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ نُورٍ مِنْ نُورِ اللهِ  يَا أَيُّهَا اْلمُشْتَاقُونَ بِنُورِ جَمَالِهِ  صَلّوُا عَلَيْهِ وَآلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

درود تاج سے ہر حاجت پوری اور مشکل آسان

Darood Taaj Say Har Hajat Pori Aur Muskhil Asaan

درود تاج

درود تاج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تعریف و توصیف بہت خوبصورت پیارے اور جامع الفاظ میں کی گئی ہے جو  رحمتوں اور برکتوں کا ایک بے پایاں سمندر اور بے پناہ فیوض وبرکات کا سرچشمہ ہے
اس درودِ پاک کے پڑھنے والے کو صاحب کشف بنا دینے کی خصوصیت بہت نمایاں ہے لہٰذا اگر کوئی صاحبِ کشف بننا چاہے تو اس چاہیئے کہ اس درود پاک کو روزانہ سو ۱۰۰ مرتبہ پڑھے اور تین سال تک یہی معمول جاری رکھے ان شاءاللہ اس عرصہ میں صاحبِ کشف بن جائے گا
اگر اس سلسلے کو تاحیات جاری ر کھے گا تو وہ صاحب روحانیت بن جائے گا
کیونکہ یہ درود پاک صفائی قلب کے لیے نہایت اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اس لیے جو شخص اس درود پاک کو روزانہ کم سے کم گیارہ مرتبہ پڑھتا ہو اسکا دل گناہوں سے پاکیزہ ہوجاتا ہے اور نیک راستے پر گامزن ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اگر کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا خواہش مند ہو تو وہ اسے شبِ جمعہ میں ۱۷۰ مرتبہ پڑھے اور ۴۰ جمعہ تک  یہی عمل جاری رکھے ان شا ء اللہ شرفِ زیارت سے مشرف ہوگا

دفع سحر یا آسیب اور جن و شیاطین کے تنگ کرنے کی صورت میں اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھیں ان شاء اللہ آسیب یا جن وغیرہ ہوا تو دفع ہوجائے گا اضافہ رزق کے لیے بعد نماز فجر ۷ مرتبہ روزانہ وظیفہ کے طور پر پڑھنا روزی میں اضافے کا سبب بنتا ہے دشمنوں ظالموں اور حاسدوں اور حاکموں کی زیادتیوں سے بچنے کے لیے اسے روزانہ ایک بار ہی پڑھنا کافی ہے کسی نیک مقصد یا حاجت کے لیے نصف شب کے بعد چالیس ۴۰ مرتبہ صدق دل سے پڑھنا بہت اکسیر ہے شفائے امراض کے لیے پانی پر گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کر کے پلانا شفایابی کا موجب ہوگا

یہ درُودِ پاک گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرنے سے جادوٹونہ یا جن وغیرہ سے چٹکارا مل جاتا ہے
اگر کوئی حب تسخیر ِ خلق کے لیے پڑھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیئے کہ چالیس ۴۰ رات خلوت میں بیٹھ کر اسے روزانہ ۱۱۱ مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ چلہ مکمل ہونے پر جس کی طرف توجہ کرے گا وہی قائل ہوکر اسیر ہوجائے گا
بانجھ عورت کے واسطے اکیس ۲۱ خُرموں پر سات دفعہ درُودِ پاک پڑھ کر دم کرے اور ہر روز ایک خرما اس کو کھلائے
اگر حاملہ عورت کو کسی بھی قسم کا خلل ہو تو سات دن تک سات مرتبہ روزانہ پانی پر درُودِ پاک پڑھ کر دم کرکے پلائے اللہ کے فضل سے خیر ہوگی ان شاء اللہ

رشتے کیلئے درود تا ج کا عمل

جو شخص اپنے بیٹے یا بیٹی کا رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہو تو ایسے میں وہ باوضو دو رکعت نماز نفل پڑھ کر سلام پھیرے اور بعد میں رشتے کی نیت سے پہلے درود تا ج تین بار اس کے بعد ایک ھزار ۱۰۰۰ بار اسم   یَالَطِیفُ  پڑھے اور پھر تین بار
 درود تا ج پڑھ کر دعا مانگے ان شاء اللہ اکیس دن کے عمل سے مراد برآئے گی